• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کراچی نے 6 ارب روپے کی 80 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرالی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے 6ارب روپے مالیت کی 80 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرالی، 80ایکٹر کی یہ زمین غیر قانونی طور پر8جنوری 2015کو قواعد کیخلاف ورزی کرتے ہوئے محض 38 کروڑ 30 لاکھ روپے میں بحریہ ٹاؤن کو الاٹ کی گئی تھی، ترجمان نیب کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 80 ایکڑ قیمتی سرکاری زمین واگزار کرا لی جس کی مجموعی مالیت تقریباً 6 ارب روپے بتائی گئی ہے۔ مذکورہ زمین بحریہ ٹاؤن کو الاٹ کی گئی تھی۔نیب حکام کے مطابق یہ زمین 8 جنوری 2015ء کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے محض 38 کروڑ 30 لاکھ روپے میں الاٹ کی گئی تھی۔ زمین حیدر آباد کے علاقے گلستان سرمست ہاؤسنگ سکیم، دیھ گنجو ٹکر میں واقع ہے جو ایک نہایت قیمتی اور اہم لوکیشن شمار ہوتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید