• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR؛ گریڈ 19 سے17 تک کے افسروں نے چارج سنبھال لئے

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر) ایف بی آر کےگریڈ 19سے17تک کے افسروں نے چارج سنبھال لئے، ان لینڈریونیو کے گریڈ 16کے 2 انسپکٹروں کے تبادلے ، انسپکٹر ساجدہ افتخار کا تبادلہ آر ٹی او فیصل آباد سے آر ٹی او لاہور اور انسپکٹر منصور علی کا تبادلہ آر ٹی او لاہور سے آر ٹی او فیصل آباد کر دیاگیا ،پاکستان کسٹم کے کلکٹریٹ آف کسٹم اپریزمنٹ کراچی میں تعینات گریڈ 17 کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکریٹری غلام حسین رواں برس 2اگست کو ریٹائر ہونگے۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19کے افسرمظہر ارشاد خان نے بطور ڈائر یکٹر ، ڈائر یکٹوریٹ آ ف لاء کوئٹہ میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ان کا 24اپریل کو تبادلہ کیاگیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید