• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”ہم سے مت الجھو“ ولولہ انگیز نغمہ جاری، معرکۂ حق کی بازگشت گونج اُٹھی

اسلام آباد(نیو زرپورٹر)ریڈیو پاکستان راولپنڈی نے معرکۂ حق کے تناظر میں ایک ولولہ انگیز ملی نغمہ ”ہم سے مت الجھو“ جاری کر دیا ، جو اپنے پُرجوش انداز، مؤثر پیغام اور دِلوں کو گرما دینے والی دھن کے باعث سامعین میں حب الوطنی کا نیا ولولہ پیدا کر رہا ہے، یہ نغمہ قومی یکجہتی، جرأت اور قربانی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کرتا ہے اور دشمن کو ایک واضح، دوٹوک پیغام دیتا ہے۔گلوکار وقاص علی کی پُراثر اور ولولہ انگیز آواز میں پیش کیے گئے اس نغمے کے بول درِ شہوار توصیف نے تحریر کیے ہیں، جن میں وطنِ عزیز کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ، نغمہ نہ صرف قومی غیرت کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ پاکستان کے امن پسند اور اصولی مؤقف کو بھی بھرپور انداز میں اجاگر کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید