اسلام آباد( رانا غلام قادر)پاکستان سےحج پروازوں کی سعودی عرب روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ 126پروازوں کے ذریعے گورنمنٹ اسکیم کے تحت 32ہزار 454عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔ 4 ہزار489پرائیویٹ عازمین حج بھی سعودی عرب پہنچ گئے۔4مئی سے جدہ کے لیے براہ راست حج پروازوں کا آغاز ہو رہا ہے۔ گزشتہ روزپاکستان کے مختلف شہروں سے 17 حج پروازوں کے ذریعے 4 ہزار 377 عازمین روانہ ہو ئے۔