• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان شہر اور گردو نواح میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنےکے بعد مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں ایک سروے کیا گیا جس میں شہریوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہونے سے نہ صرف سفر مہنگا ہوا بلکہ اشیا کی ترسیل کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔ شہری ابوبکر نے بتایا کہ پہلے جو سامان ایک ہزار روپے میں آ جاتا تھا اب وہی دو ہزار میں بھی مشکل سے ملتا ہے ۔ خاتون صائمہ بی بی کا کہنا تھا کہ گھریلو بجٹ مکمل طور پر متاثر ہو چکا ہے ، بچوں کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔سروے میں شامل دکانداروں نے بھی اس صورتحال کی تصدیق کی۔دکانداروں کا کہنا تھا کہ اگر قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کاروبار مزید متاثر ہو گا۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
ملتان سے مزید