• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی 03میٹر منقطع، 55 کیسز کی چیکنگ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی 03 میٹر منقطع، 55 کیسز کی چیکنگ۔سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ حالیہ کارروائیوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں 55 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 03گیس میٹر منقطع کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک میٹر کنزیومر نے اتار کر رکھا تھا ریکور کر لیا گیا ،دو میٹر کمپریسر استعمال ہونے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ، جس پر متعلقہ میٹرز منقطع کر دیے گئے۔ یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی ان کارروائیوں کا مقصد نہ صرف گیس چوری کا خاتمہ ہے بلکہ گیس پریشر میں بہتری، صارفین کو بلا تعطل فراہمی، اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ بھی شامل ہے۔ اس موقع پر جنرل منیجر سوئی گیس ملتان نے کہا کہ صارفین کی جان و مال کی حفاظت ادارے کے لیے خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے صارفین کو ہدایت کی کہ گیس استعمال کرنے سے قبل یہ ضرور تسلی کر لیں کہ کہیں گیس کی بو تو محسوس نہیں ہو رہی۔ اگر کسی بھی قسم کی گیس کی بو محسوس ہو تو فوری طور پر تمام کھڑکیاں اور دروازے کھول دیں اور گیس یا بجلی سے چلنے والے کسی بھی آلے کو ہرگز آن نہ کریں۔
ملتان سے مزید