• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدر اینڈ چائلڈ کیئرہسپتال کا منصوبہ رواں مالی سال میں بھی مکمل نہ ہوسکا

ملتان (سٹاف رپورٹر) مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کا منصوبہ رواں مالی سال میں بھی مکمل نہ ہوسکا اور ذرائع کے مطابق اس کی تکمیل کے لئے تیسری ڈیڈ لائن نومبر مقر ر کی گئی ہے ، یاد رہے کہ یہ منصوبہ 2021ء میں شروع ہوا تھا ، اس وقت بتایا گیا تھا کہ اس پر 4 ارب 37 کروڑ 79 لاکھ کے قریب لاگت آ ئے گی،جن میں سے تین ارب بلڈنگ اور باقی رقم دیگر معاملات کے لئے رکھے گئے تھے ، یہ 30جون 2024 ء تک مکمل ہونا تھا،لیکن مکمل نہ ہوسکا ، تاخیر کی وجہ سے اب تک عمارت اور دیگر مدات میں اربوں روپے خرچ ہو چکے ہیں،جو ابتدائی تخمینے سے کئی گنا زیادہ ہیں اور منصوبہ آج بھی نامکمل ہے،ذرائع کے مطابق تاخیر کی وجہ سے سے اس منصوبے کی لاگت اربوں روپے بڑھ چکی ہے ، منصوبے پر اب تک 956 ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں ،جبکہ مزید 750ملین درکار ہیں،صحت حکام کے مطابق اس حوالے حکومت پنجاب کو درکار فنڈز کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے ، جلد ہی یہ رقوم جاری ہوجائیں گی ، صحت حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ فنڈز جاری ہونے کے بعد رواں سال کے اختتام تک کام مکمل کرلیا جائے گا۔
ملتان سے مزید