• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں چار افراد اغوا نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔ سٹی شجاع آباد پولیس کو نسیم بی بی نے بتایا کہ میری بیٹی 23سالہ سائرہ کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے دریں اثنا ڈی ایچ اے پولیس کو نسرین بی بی نے بتایا کہ میری دو بیٹیاں یاسمین اور زہرہ کوٹھی پر کام کرتی یاسمین واپس نہ آئی زہرہ سے پوچھا جو بیانی ہوئی کہ دوسری کوٹھی کا کہہ کر گئی تھی بیٹی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا ہے الپہ پولیس کو شہری نے بتایا کہ میرا بھائی دلاور گھر سے باہر گیا واپس نہیں آیا جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا جبکہ سیتل ماڑی پولیس کو نواز نے بتایا کہ گھر آیا تو بیوی سدو مائی موجود نہ تھی معلوم نہ ہو سکا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید