• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 700لیٹر تلف کردیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی ،فوڈ سیفٹی ٹیم نےشجاع آباد روڈ پر دودھ بردار گاڑی کی انسپکشن کی، اس دوران 700لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا،تفصیل کے مطابق ناکہ بندی کے دوران شجاع آباد سے آنیوالی دودھ بردار گاڑی قاسم پور کالونی میں چیک کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کے دوران دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔ سیمپل فیل ہونے پر غیر معیاری دودھ تلف کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملاوٹی دودھ ملتان شہر میں ملک شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی جاری رکھی جائے گی ۔
ملتان سے مزید