• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب سے 17 ہزار عازمین حج اس سال حج کریں گے

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر عامر کریم خاں نے ٹریننگ سینٹر اور حاجی کیمپ کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر حج ملتان ریجن عباس کھوکھر نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایئرپورٹ منیجر سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب ان افراد کے اعزاز میں منعقد کی گئی ہے جو حجاج کرام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نےویکسینیشن کاؤنٹرز پر رش کو کنٹرول کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے عوام سے بھی تعاون کی اپیل کی،ڈائریکٹر حج نے بتایا کہ اس آپریشن کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی علیحدہ فنڈ مختص نہیں کیا جاتا اور نہ ہی حجاج کرام سے اضافی رقم لی جاتی ہے، بلکہ یہ سہولیات مخیر حضرات کے تعاون سے فراہم کی جاتی ہیں۔ حاجی کیمپ میں حجاج کرام کے لیے ویکسینیشن، کرنسی ایکسچینج، بینکنگ سروسز، ایئر لائنز کے نمائندگان اور دیگر ضروری سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کی گئی ہیں۔ مزید برآں، حجاج کی آسانی کے لیے ایئرکنڈیشنڈ مارکیٹ بھی قائم کی گئی ہے۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب سے 17ہزار عازمین حج اس سال حج کریں گے، جبکہ آخری حج فلائٹ 18مئی کو ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے روانہ ہوگی، جس کے بعد حج آپریشن کا باقاعدہ اختتام ہو جائے گا۔
ملتان سے مزید