• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبار فروش یونین ملتان کے زیر اہتمام محفل میلاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) اخبار فروش یونین ملتان کے زیر اہتمام اخبار مارکیٹ ملتان میں اخبار فروش مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے سالانہ مرکزی محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا،جس میں ملک کے نامور نعت خوان ملک عمران یوسف، حافظ عبدالرحمان نے بارگاہ رسالت ؐمیں ہدیہ نعت پیش کیا، محفل میلاد مصطفی ؐمیں سوشل ترقیاتی گروپ کے چیئرمین ملک محمد یوسف معروف سیاسی و سماجی رہنما ایم سلیم درباری مہمان خصوصی تھے ،صدر اخبار فروش یونین ملتان ملک نواز اتیرا جنرل سیکرٹری اخبار فروش یونین ملتان نوید خان ڈمرا سرپرست ملتان شیخ صلاح الدین ممبر فیڈریشن ملک عرفان اتیرا ممبر فیڈریشن حاجی شہزاد نے کہا کہ محفل میلاد کا انعقاد گناہوں کا کفارہ ہے اور رزق میں اضافے کا سبب ہے۔
ملتان سے مزید