• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکۂ حق ، جنوبی ایشیا کی نئی جہتیں اور پاکستان کا کردارکے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا شعبہ پولیٹکل سائنس کے زیر انتظام "معرکۂ حق ، جنوبی ایشیا کی نئی جہتیں اور پاکستان کا کردار" کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔ پروگرام کی میزبانی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم محبوب نے کی، اس موقع پر چیئرمین ڈپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی معرکہ حق میں جیت نے پاکستان کی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے ، مرکزی مقررپاکستان کےسابقہ سفیر خیام اکبر نے "مارکۂ حق" کوجنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک اہم ٹرننگ پوائنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اور باوقار ریاست کے طور پر اجاگر کیا۔ بعدازاں سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا ۔پروگرام کے اختتام پر سربراہ شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے مرکزی مقرر خیام اکبر کو ان کی علمی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی گئی۔
ملتان سے مزید