• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے ملٹی نیشنل کمپنی کے دفتر میں روڈ سیفٹی ورکشاپ

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر محمد نبیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طرف سے ملٹی نیشنل کمپنی کے دفتر میں روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ سہیل احمد انسپکٹر نے سٹاف اور ڈرائیوران کو لیکچر دیا اور روڈ سیفٹی قوانین بارے سول جواب کا سیشن کیا۔ موٹرسائیکل پر سفر کے دوران ہیلمٹ کے استعمال اور حد رفتار کی پابندی کرنے کی تلقین کی گئی۔ شہری حدود میں اور ہائی وے پر ڈرائیونگ کے دوران دو گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ اور اوورٹیکنگ کے حوالے سے محتاط ڈرائیونگ کے اصول و ضوابط بارے آگاہ کیا۔ پیدل یا سلو موونگ وہیکلز کو غلط سائیڈ سے اوور ٹیک نہ کریں۔ پمفلٹ، بروشرز بھی تقسیم کیے۔
ملتان سے مزید