• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی آئینی عدالت بروقت اور موثر انصاف کی فراہمی کیلئے پرعزم، چیف جسٹس

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس،امین الدین خان نے ایک بار پھر آئینی مینڈیٹ کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی آئینی عدالت بروقت اور موثر انصاف کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز اسلام آباد بار کونسل کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا، وفد نے وفاقی آئینی عدالت کے کامیاب افتتاح اور باقاعدہ فعالیت کے آغاز پر چیف جسٹس کو مبارکباد اور نیک تمناں کا اظہار کیا اورعدالت کے تیز اور موثر قیام کو سراہتے ہوئے مقدمات کے بوجھ میں کمی کے لیے تیز رفتار عدالتی کارروائیوں خراج تحسین پیش کیا ، وفد کی قیادت چیئرمین بار کونسل اور وائس چیئرمین کر رہے تھے ،چیف جسٹس نے عدالتی بالادستی کے فروغ، آئین کی ماہرانہ تشریح، اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ، چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت آئینی اصولوں کے مطابق بروقت اور موثر انصاف کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
اہم خبریں سے مزید