• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیٹا اور ٹیکنالوجی پر چند کارپوریشنز کا کنٹرول غیر مغربی علم کے استحصال کا سبب

اسلام آباد (نامہ نگار) انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ ڈیٹا اور ٹیکنالوجی پر چند کارپوریشنز کا کنٹرول غیر مغربی علم کے استحصال کا سبب بن رہا ہے۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی  میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس "کالیبن بولتا ہے"  میں سفارش کی گئی کہ ما بعد نوآبادیاتی فکر کو علمی اداروں سے نکال کر پالیسی سازی تک لایا جائے۔ شرکاء نے خبردار کیا کہ مصنوعی ذہانت علمی استحصال کا نیا محاذ بن چکی ہے اور مقامی علمی روایات کے تحفظ کی ضرورت ہے۔ اختتامی نشست کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید نے کی جنہوں نے سفارشات متعلقہ فورمز تک پہنچانے کا اعلان کیا، جبکہ ڈاکٹر محمد شیراز دستی نے نصاب میں معاشی خواندگی شامل کرنے پر زور دیا۔
اہم خبریں سے مزید