کراچی (نیوز ڈیسک) لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری ، 6افراد شہید کردئیے گئے، 12 دیہات خالی کرنیکا حکم، جنوبی و مشرقی لبنان پرصہیونی فضائیہ اور توپخانے کی گولہ باری، حزب اللہ نے جوابی کارروائی کا دعویٰ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنوبی اور مشرقی لبنان پر کیے گئے تازہ حملوں میں کم از کم 6 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، جو گزشتہ ماہ طے پانے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دی جا رہی ہے۔ مشرقی لبنان کے علاقے زلایا میں فضائی حملے کے نتیجے میں مقامی بلدیاتی سربراہ علی قاسم احمد اپنے تین اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے۔