کراچی (نیوز ڈیسک)ایران جنگ ، امریکی ایئرلائنز کے ایندھن کے اخراجات میں بڑا اضافہ، محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق امریکا کی بڑی ایئرلائنز نے مارچ کے دوران جیٹ فیول پر5ارب ڈالر سے زائد خرچ کیے، جو فروری کے مقابلے میں56فیصد اور1.8ارب ڈالر زیادہ ہے،مارچ میں فی گیلن ایندھن کی قیمت 3.13 ڈالر رہی، جو 74 سینٹ اضافے کے ساتھ فروری کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ ہے۔ اسی دوران ایندھن کے استعمال میں بھی 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔