• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکن قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی کی بیرسٹر مدثر شاہ نقوی کی عیادت، جلد صحت یابی کی دعا

ملتان(سٹاف رپورٹر) رکن قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی گزشتہ روز ڈیرہ ناظم شاہ گئے ،جہاں انہوں نے بیرسٹر مدثر شاہ نقوی کی عیادت کی،جن کا حال ہی میں پتے کا آپریشن ہوا،علی قاسم گیلانی نے بیرسٹر مدثر شاہ نقوی کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی،بیرسٹر مدثر شاہ نقوی اور ان کے اہل خانہ نے علی قاسم گیلانی کی آمد، نیک تمناؤں اور دعاؤں پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔دریں اثناء پیپلزپارٹی کے حلقے ایم این اے سید علی قاسم گیلانی کی بیرسٹر مدثر شاہ نقوی کے ڈیرے پر جا کر عیادت کرنے کو سیاسی طور پر اہم پیغام قرار دے رہے ہیں ۔
ملتان سے مزید