ملتان(سٹاف رپورٹر) انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی سابق چیئرپرسن و ڈسٹرکٹ ٹرینر عائشہ مظہر کو بہترین لیڈرشپ اور اعلیٰ کارکردگی پر سالانہ کانفرنس میں این آر مسز شاہدہ طاہر اور چیئرمین مسز جینا اعجاز نے ایوارڈ دیا ، اس موقع پر مسز عائشہ مظہر نے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔