• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق، پاک فضائیہ کی فلائی پاسٹ کی ریہرسل، لڑاکا طیاروں کی گھن گرج

اسلام آباد (این این آئی، نیوز رپورٹر ) معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر پاک فضائیہ کی فلائی پاسٹ کی ریہرسل، وفاقی دارالحکومت کی فضا لڑاکا طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھی،عرکہ حق کی پہلی سالگرہ کل اتوار قوم ملی جذبے اور جوش وخروش کے ساتھ منائے گی،یہ تقریبات یکم مئی سے جاری ہیں لیکن دس مئی کو مرکزی تقریب پاکستان مانو منٹ شکر پڑیاں اسلام آ باد میں منعقد ہوگی جس سے وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف وچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں خصوصی تقریبات کا آغاز ہو گیا ،اس سلسلے میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اسلام آباد کی فضا میں شاندار فلائی پاسٹ کی ریہرسل کی، جس سے فضا نعرہ تکبیر اور لڑاکا طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھی۔پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا طیارے فارمیشن کی صورت میں دارالحکومت کے آسمان پر نچلی پروازیں کرتے ہوئے اپنی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے رہے ۔

اہم خبریں سے مزید