اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی 2 روزہ دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے ائیر پورٹ پر بنگلہ دیش کے سیکرٹری خارجہ اسد عالم صائم ، سیکرٹری داخلہ ابو نعیم اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ناظم الدین نے خیر مقدم کیا بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے،ادھر وزیرداخلہ محسن نقوی نے سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیاء مرحومہ کی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔