• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز میں آپریشن، سعودیہ کا امریکا کو اپنی فضائی حدود اور اڈے دینے سے انکار

ریاض(اے ایف پی)سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں آپریشن کیلئے سعودی عرب کو اپنی فضائی حدود اور فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کردیا ۔جمعہ کے روز دو سعودی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ سعودی عرب نے امریکا کو اپنی فضائی حدود اور اپنی سرزمین پر موجود فوجی اڈے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی مختصر کوشش کے لیے آپریشن شروع کرنے کے لئےاستعمال کرنے سے روک دیا ہے۔تاہم حساس معاملات پر بات کرنے کے لیے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے بتایا کہ واشنگٹن کی سعودی فضائی حدود اور اڈوں تک دیگر مقاصد کے لئےرسائی برقرار رہے گی۔سعودی عرب بارہا یہ کہہ چکا ہے کہ وہ اپنی سرزمین اور فضائی حدود کو ایران پر حملے کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔رواں ہفتے کے اوائل میں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل شروع ہونے والے "پروجیکٹ فریڈم" کو روکنے کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد آبنائے کے ذریعے بحری جہازوں کی رہنمائی کرنا تھا۔

اہم خبریں سے مزید