اسلام آباد(تنویر ہاشمی )ایف بی آر نے پاکستان کسٹم سروس کے 13اور ان لینڈریونیو سروس کے 6افسران کو بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں بطور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعیناتی کےلیے ٹیسٹ اور انٹرویو میں شرکت کےلیے این او سی جاری کردیا ،یہ افسران وزارت اوورسیزپاکستانیز کے مطلوبہ معیار کو پور ا کرتے ہوئے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں بطور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعیناتی کےلیے ٹیسٹ اور انٹرویو میں شرکت کر سکتے ہیں۔