کراچی (نیوز ڈیسک)شمالی کوریا کا انتباہ، صدر کم جونگ اُن کے قتل کی صورت میں جوہری جوابی حملے کی دھمکی۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے آئین میں ترمیم کر دی ہے جس کے تحت اگر کسی غیر ملکی دشمن کے ہاتھوں کم جونگ ان کو قتل کیا جاتا ہے، تو ملک کی فوج پر قانونی طور پر لازم ہوگا کہ وہ فوری طور پر انتقامی ایٹمی حملہ کرے۔