• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے 4 پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبے عالمی کیس اسٹڈیز کے طور پر منتخب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے 4 پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کو اقوام متحدہ اقتصادی کمیشن برائے یورپ (یو این ای سی ای) میں عالمی کیس اسٹڈیز کے طور پر منتخب کیا گیا۔ کراچی پورٹ تا قیوم آباد کوریڈور کےلئے کامیاب بولی دہندہ کی منظوری ، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) پالیسی بورڈ کے 52ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انفرااسٹرکچر، تعلیم، ٹرانسپورٹ، ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی سے متعلق مختلف اسٹریٹجک منصوبوں کی منظوری دی اور ان پر غور کیا، جن کا مقصد پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے سندھ کی سماجی و معاشی ترقی کو تیز کرنا ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہ اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر شاہ، جام خان شورو، اسماعیل راہو اور ضیاء الحسن لنجار، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید، اراکین سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو اور قاسم سومرو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور دیگر نے شرکت کی، وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ کے چار پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کو اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقدہ اقوام متحدہ اقتصادی کمیشن برائے یورپ (یو این ای سی ای) کے دسویں بین الاقوامی پی پی پی فورم میں عالمی کیس اسٹڈیز کے طور پر منتخب کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید