• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی اسمبلی، سندھ، ڈیولپمنٹ اینڈ مینٹی نینس آف انفرااسٹرکچرسیس بل منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی ،ایوان نے جمعہ کو سندھ ڈیولپمنٹ اینڈ مینٹیننس آف انفرا اسٹرکچر سیس بل منظور کر لیا ۔سندھ شاپس اینڈ کمرشیل اسٹبلشمنٹ ترمیمی بل مزید غور کے لئے متعلق قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو پینل آف چیئرپرسن کی ریحانہ لغاری کی زیر صدارت شروع ہوا۔ ایوان کی کارروائی کے آغاز میں مختلف ارکان کی جانب گزشتہ برس معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لئے فاتحہ خوانی کی درخواست کی گئی ۔ جمعہ کو ایجنڈے میں وقفہ سوالات نہیں رکھا گیا تھا۔ایوان کی کارروائی کے دوران ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی کی جانب سے ایک تحریک التوا پیش کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ کراچی میں ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کی بھرمار ہے ، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔وزیر قانون و پارلیمانی امورضیاءالحسن لنجار نے تحریک التوا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوری اہمیت کاحامل مسئلہ نہیں ہے۔چیئرپرسن نے تحریک التوا کو مسترد کردیا۔کارروائی کے دوران وزیر قانون و پارلیمانی مور ضیا لنجار نے گورنر سندھ کی جانب سے منظور کردہ بل ایوان میں پڑھ کر سنائے۔
اہم خبریں سے مزید