• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بڑھتی تجاوزات اور غیرقانونی قبضوں کیخلاف سخت آپریشن کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بڑھتی ہوئی تجاوزات اور غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت آپریشن کا فیصلہ تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کارروائی کا حصہ ہوں گے جلد عملی کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گاوزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے خبردار کیا کہ آج کے بعد ریونیو، اینٹی انکروچمنٹ، پولیس یا کسی بھی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے علاقے میں قبضے کی شکایت موصول ہونے پر متعلقہ افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے گا وزیر بلدیات کی زیر صدارت قبضہ مافیا کے خلاف ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو سمیت اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈپٹی کمشنر ویسٹ، ایس ایس پی ویسٹ، ڈی جی کے ڈی اے، ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے بھی موجود تھےاجلاس کے دوران شہر میں بڑھتی ہوئی تجاوزات اور غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت آپریشن کا فیصلہ کیا گیاوزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں پولیس اور رینجرز کی موجودگی میں بھرپور اور مؤثر آپریشن کیا جائے گا انہوں نے واضح کیا کہ چیئرمین اور وزیر اعلیٰ سندھ کے سخت احکامات کی روشنی میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی ۔
اہم خبریں سے مزید