• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان بالا میں روبینہ چانڈیو قتل کا معاملہ انسانی حقوق کمیٹی کے سپرد

اسلام آباد(آن لائن ) ایوان بالا میں سندھ کے علاقے ٹنڈو مستی میں غیر ت کے نام پر قتل ہونے والی روبینہ چانڈیوکا معاملہ انسانی حقوق کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔جمعہ کو سینیٹ اجلاس کے دووران عوامی مسائل پر بات کرتے ہوئے سینیٹر نسیمہ احسان نے کہاکہ سندھ کے علاقے ٹنڈو مستی میں روبینہ چانڈیو کو پورے گائوں کے سامنے گولیاں مار کر غیر ت کے نام پر قتل کردیا گیا اور اس کی نہ تو جنازہ ہوا اور نہ ہی کفن دفن ہوا۔ پورا گائوں اس منظر کو دیکھ رہا تھا۔ ان سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے مجمعے کے سامنے سزا دی جائے۔ چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ اس شرمناک اور دل خراش واقعے کو سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے سپرد کر تی ہوں۔
اہم خبریں سے مزید