• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب بغیر ہیلمٹ پہنے ای بائیک چلاتے رہے،نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی

اکراچی( اسٹاف رپورٹر )مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی بغیر ہیلمٹ پہنے ای بائیک چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ مرتضیٰ وہاب کے ایم سی ویجیلنس اسکواڈ کی ای بائیک چلاتے ہوئے سندھ اسمبلی کے گیٹ پر پہنچے اور پھر سندھ اسمبلی میں داخل ہو گئے۔ان کے ساتھ ایک اور ای بائیک پر بھی دو افراد سوار تھے جو ہیلمٹ کے بغیر سفر کر رہے تھے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جب شہر کا مئیر بغیر ہیلمٹ کے بائیک چلائے گا تو شہری قانون کی پاسداری کیسے کریں گے ؟۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے چالان ان کے گھر پہنچ جاتے ہیں کیا ٹریفک پولیس مئیر کراچی کو بھی ای چالان جاری کرے گی؟۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک بائیک پر نمبر بھی موجود نہیں تھا جبکہ شہریوں کو سختی سے ہدایت ہے کہ وہ بغیر نمبر پلیٹ سفر نہ کریں۔
اہم خبریں سے مزید