• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معر کۂ حق کی پہلی سالگرہ، ماسکو لندن اور شکاگو میں تقریبات

اسلام آباد(طاہر خلیل، رانا غلام قادر )معر کۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ماسکو ، لندن اور شکاگو میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں شرکت ، سول قیادت، پاکستان کی مسلح افواج کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے میں معر کۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی فیڈریشن میں پاکستان کے سفیر، فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان مؤثر ہم آہنگی، عوامی حمایت، اور پاکستان کی مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم نے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔تقریب میں روس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے بھی خطاب کیا، جنہوں نے قومی اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا۔ شرکاء نے سول قیادت، پاکستان کی مسلح افواج، اور خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے میں سفارت کاری کے کردار کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا،تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، جس میں آپریشن ’’بنیان المرصوص ‘‘کے واقعات کو اجاگر کیا گیا ۔

اہم خبریں سے مزید