اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس آفس پشاور میں تعینات گریڈ 17کے افسر اسسٹنٹ کمشنر آئی آر طاہر محمود اعوان کو کرپشن کے الزامات پر ملازمت سے فوری طورپر معطل کر دیا ، پاکستان کسٹم گریڈ 16کے افسرمنصور امام بھی معطل گریڈ 19کے افسر ہونق بلوچ نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ۔سول سرونٹ ایفیشنسی و ڈسپلن رولز کے تحت طاہر محمود اعوان کو چار ماہ کےلیےمعطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے اور ان کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ،علاوہ ازیں پاکستان کسٹم کے گریڈ 16کے پرینویٹیو آفیسر منصور امام کو بھی فوری طورپر ملازمت سے معطل کر دیاگیا۔