• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کو نوٹس جاری

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیئے۔ صوبائی وزیر سعید غنی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 12 مئی کو سماعت کرے گا ۔آئینی عدالت نے توہین عدالت کیس میں سعید غنی ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے۔سعید غنی کیخلاف درخواست عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر 2019 میں دائر کی گئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید