• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسپورٹ نظام کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے اجلاس

کراچی ( ثاقب صغیر )ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پاسپورٹ سسٹم کے نظام کو مزید موثر بنانے اور شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی ۔اجلاس میں پاسپورٹ اور نادرا کے باہمی اشتراک سے ایک مکمل، جامع اور مؤثر ایس او پیز تیار کیے جانے کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان ایس او پیز کا مقصد مختلف اداروں کے درمیان رابطہ مزید بہتر بنانا، نظام کو شفاف بنانا اور شہریوں کو تیز رفتار سہولیات فراہم کرنا ہے۔ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کہنا تھا کہ جدید نظام کے تحت شہری گھر بیٹھے متعدد پاسپورٹ سہولیات حاصل کر سکیں گے جبکہ پاسپورٹ سے متعلق مختلف مراحل کو بھی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آسان اور محفوظ بنایا جائے گا۔محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ اور نادرا کے اشتراک سے تیار کی گئی جامع حکمت عملی کے تحت ایک مربوط نظام بنایا جائے گا تاکہ عوام کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور دفاتر میں غیر ضروری رش میں کمی لائی جا سکے۔

اہم خبریں سے مزید