• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولڈ مارکیٹ: سونا فی تولہ 2700 روپے سستا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں2700روپے فی تولہ کی کمی، چاندی کی قیمت میں80روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت27 ڈالر فی اونس کی کمی سے4744 ڈالر سے کم ہو کر 4717 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے،عالمی مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2700روپے فی تولہ کی کمی سے 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے کی کمی سے 4لاکھ 23ہزار 578 روپے ہو گئیجبکہ جمعہ کو مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 80 روپے فی تولہ کے اضافے سے 8525 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔
اہم خبریں سے مزید