• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو ٹی وی کے ایک اور شاہکار ڈرامے ’’ملکیت‘‘ کی آج سے شروعات

کراچی (جنگ نیوز) جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ”ملکیت“ کا ہفتہ 9 مئی سے ”جیوٹی وی“ پر آغاز ہورہا ہے۔ ڈرامے کی کہانی ارم وصی اور صائمہ وصی نے تحریر کی ہے۔ ایک حادثے کے سبب کیسے مرکزی کردار سوہا کی پوری زندگی امتحان بن جائے گی۔ علی اکبر کی ہدایات میں کیا زاویار جیسے خود سر انسان کو بے چینی ستائے گی؟۔ ناظرین اس کہانی میں بہت سے موڑ دیکھیں گے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں مایا خان، حمیرہ بانو، نیہا خان، فائزہ گیلانی، کامران جیلانی، فائزہ خان، انیشہ الطاف، شازیہ گوہر، جاوید، جمال، نوید رضا، یاسر شورو اور دیگر ساتھی فنکار شامل ہیں۔ محسن عباس حیدر اور ثانیہ شمشاد کے بیچ کی کیمسٹری کیا مفاہمت کی راہ اپنائے گی؟۔ اس کہانی میں یہ معمہ بھی حل ہوجائے گا۔ ڈرامہ سیریل کے او ایس ٹی کی صورت ایس کے خلش کا لکھا گیا گیت شانی ارشد کی آواز اور کمپوزیشن کے امتزاج سے بننے والا درد کا احساس ہے۔ اس دلچسپ کہانی میں پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی خود سری کو ندامت میں بدل کر کیسے رکھنے والے ہیں محبت کا پاس؟۔  یہ سب کچھ ڈرامہ سیریل ”ملکیت“ میں ناظرین ہفتے کی رات سے روزانہ رات 9 بجے سے ملاحظہ کرسکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید