کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر)معرکہ حق میں روایتی حریف بھارت کی شکست کے ایک سال مکمل ہونے پر سابق قومی کھلاڑی، فیڈریشنوں کے حکام بھی خوشی سے نہال دکھائی دہے رہے ہیں،انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹ، اور وڈیو پیغامات میںاس معرکے کو ملکی دفاع کی تاریخ کا ایک سنہرا باب قرار دیا ہے، قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان، اسپنر توصیف احمد، سابق اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین، حنیف خان، وسیم فیروز، پی ایچ ایف کی سابق صدر شہلا رضا،،نامور ایتھلیٹ ارشد ندیم، انٹر نیشنل ریسلر محمد انعام بٹ، ویٹ طلحہ طالب، بیڈ منٹن کی قومی کھلاڑی ماہور شہزاد، ٹیبل ٹینس چیمپئن حائقہ حسن، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی،پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے حکام نے کہا ہے کہ آپریشن معرکہ حق کی کامیابی محض دفاعی فتح نہیں بلکہ یہ ہمارے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی بے مثال سیاسی و جنگی حکمت عملی، آہنی عزم اور بروقت فیصلوں کا ثمر ہے ان کا کہنا ہے کہ کھیلوںکی فیملی ملک کے دفاع کے لیے ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ اس حوالے سے کراچی ہاکی اسٹیڈیم اور آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر ہاکی اور باسکٹ بال کے نمائشی میچوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔باسکٹ بال میچ میںفیلڈ مارشل ٹیم نےائیر مارشل ٹیم کو جبکہ بے نظیر بھٹو شہید الیون نے مریم مختار الیون کو شکست دی، اس موقع پر غلام محمد خان، غلام عباس،یوسف پاکستانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔