• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے کیخلاف سیریز پاکستان ویمنز اسکواڈ کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے زمبابوے کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہےجبکہ فاطمہ ثنابدستور ٹیم کی قیادت کریں گی۔پاکستان اور زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 سے 15 مئی تک کھیلی جائے گی۔سیریز کے تمام میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔اسکواڈ میں عنبر کائنات واحد ان کیپڈ کھلاڑی کے طور پر شامل کی گئی ہیں۔عنبر کائنات نے حالیہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔