کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں 14سے17مئی تک ہونیوالی نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ گرم موسم کی وجہ سے ملتوی کردی گئی۔ دو ڈپارٹمنٹس نے گرم موسم کی وجہ سے چیمپئن شپ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی ، ایتھلیٹکس فیڈریشن ایونٹ میں شریک اکثر یونٹس شیڈول کے مطابق ایونٹ کیلئے رضامند تھے۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے ایونٹس کی تاریخ پر حتمی فیصلے کا اختیار صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن کو دیا صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن نے چیمپئن شپ کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔فیڈریشن نےاعلان کیا ہے کہ 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اب اکتوبر نومبر میں ہوگی۔