کراچی (نیوز ڈیسک)تیل کا عالمی بحران، بھارتی وزیر اعظم کی عوام سے ایندھن بچانے کی اپیل ،زرمبادلہ کے ذخائر بچانےکیلئے ورچوئل ورک اور گھر سے کام کا طریقہ کار اپنانے کی تجویزدے دی۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریوں اور کاروباری اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایندھن کی بچت کریں اور پٹرول اور ڈیزل کی کھپت کم کرنے کیلئے ورچوئل ورک اور گھر سے کام کے طریقہ کار کو اپنائیں،مودی نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث بھارت کے زر مبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھ رہا ہے ،اس لیے ملک کو ایندھن کے استعمال میں کمی لانا ہوگی، انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کے دوران بڑے پیمانے پر اپنایا گیا گھر سے کام کرنے اور آن لائن اجلاسوں کا نظام دوبارہ اختیار کیا جائےتو یہ ملک کے مفاد میں ہوگا۔بھارتی وزیر اعظم کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بلند قیمتوں کی وجہ سے بھارت کو پیٹرول اور ڈیزل کی کم کھپت کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ بچانے کی ضرورت ہے۔