• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمبرج، اے ایس لیول ریاضی کا دوسرا پرچہ بھی لیک ہوگیا

کراچی (سید محمد عسکری) کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کا اے ایس لیول ریاضی کا دوسرا پرچہ بھی لیک ہوگیا ہے۔ جنگ/دی نیوز کو درجنوں طلبہ نے ۥامتحانی مرکز کے باہر اے ایس لیول ریاضی کے پرچے کے قبل از وقت لیک ہونے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ریاضی ( 5) کوڈ نمبر 9709 کا پرچہ دو بجے شروع ہونا تھا تاہم یہ پرچہ حل ہو کر سوشل میڈیا پر موجود تھا مگر جب ہم یہ پرچہ دینے گئے تو ہو بہو یہ وہی پرچہ تھا جسے دیکھ ہم حیران ہو گئے۔ آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے ریاضی کا دوسرا پرچہ بھی لیک ہونے کی تصدیق کہ اور بتایا کہ ہم کیمبرج کے آفیشل موقف کا انتظار کررہے ہیں تاہم ابتدائی طور پر کیمبرج نے بھی پرچہ لیک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ غلام علی ملاح نے کہا کہ یہ افسوسناک امر ہے کہ کیمبرج کے پرچے مسلسل لیک ہورہے ہیں تاحال کیمبرج ان کو روکنے میں ناکام رہا۔ یاد رہے کہ کیمبرج نے جو پہلے بیان دیا تھا اس میں کہا تھا کہ اے ایس لیول ریاضی کا پرچہ 9709/12، لیک ہوگیا تھا یہ پرچہ 29 اپریل 2026 کو ایڈمنسٹریٹو زونز 3 اور 4 میں لیا گیا تھا، امتحان سے قبل غیر مجاز طور پر تقسیم کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید