• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ، 32 کروڑ کےٹینڈر میں بے ضابطگیاں، ٹھیکہ منسوخ

پشاور(ارشد عزیز ملک )خیبر پختونخوا حکومت کے بلدیات، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے کیپٹل میٹروپولیٹن کارپوریشن پشاور کی مختلف نیبرہڈ کونسلز میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے 32 کروڑ روپے کےٹینڈر کو انکوائری کے بعد منسوخ کردیا۔انکوائری کمیٹی کے مطابق ٹینڈرمیں  اکلوتی اہل کمپنی میاں غازی انٹرپرائزز، نے جھوٹا نان لیٹیگیشن سرٹیفکیٹ جمع کرایا تھا ،دستاویزات کے مطابق ٹینڈر کمیٹی اور متعلقہ اہلکاروں کےخلاف تادیبی کاروائی کی سفارش ، ٹھیکہ دوبارہ مشتہر کرنے کا فیصلہ،سرکاری دستاویزات کے مطابق منصوبے “سپلائی/ایریکشن آف اسٹریٹ لائٹ ایکسیسریز اینڈ نیو انسٹالیشن” کے ٹینڈرنگ عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق میڈیا میں خبریں سامنے آنے پر صوبائی حکومت نے انکوائری کا حکم دیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید