کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر کو اب تک کے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا، وزیرِ صحت ویس اسٹریٹنگ کے استعفے کی خبریں،بحران نے بادشاہ کی تقریر کو بھی پس منظر میں دھکیل دیا۔اگر ویس اسٹریٹنگ کو لیبر پارٹی کے 81ارکان کی حمایت مل گئی تو نئی قیادت کے انتخاب کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو اپنی حکومت کے سب سے بڑے سیاسی بحران کا سامنا ہے۔