ملتان (سٹاف رپورٹر) جہانگیر خان ترین کی جانب سے گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ لاہور میں جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا گیا، کمپیوٹر لیب ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعاون سے قائم کی گئی ہےجس کا مقصد طالبات کو جدید آئی ٹی تعلیم اور ڈیجیٹل سہولتوںتک رسائی فراہم کرنا ہے، تقریب میں ڈی پی آئی کالجز پنجاب انصر اظہر، گروپ ڈائریکٹر فنانس جے ڈی ڈبلیو محمد رفیق، پرنسپل کالج ڈاکٹر فوزیہ ناز، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن اکبر خان اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔