• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کی آسامیوں کا اعلان، عمر کی حد 55 کردی گئی

کراچی( سید محمد عسکری) محکمہ بورڈز و جامعات کے سیکریٹری عباس بلوچ نے میٹرک بورڈ کراچی اور حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں چیرمین کے عہدوں کے لے گریڈ 20کی دو آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق یہ بھرتیاں ۳ برس کے کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی جائیں کی جب کہ عمر کی حد 62 برس سے کم کرکے 55 برس کردی گئی تاہم سرکاری امیدواروں کو عمر میں چھوٹ دی جائے گی۔ محکمہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کے پاس اعلیٰ تعلیمی قابلیت، انتظامی تجربہ اور مالیاتی نظم و نسق سے متعلق مہارت ہونا لازمی ہے۔ امیدوار کے پاس ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے تسلیم شدہ جامعہ سے ماسٹرز یا بی ایس (16 سالہ تعلیم) کی ڈگری ہونا ضروری ہے، جب کہ کم از کم 15 سالہ انتظامی، مالیاتی یا متعلقہ شعبے کا تجربہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید