• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ تاحال 100 سے زائد سفیروں کی تقرری نہ کرسکے

واشنگٹن(جنگ نیوز)صدرٹرمپ تاحال 100 سے زائد سفیروں کی تقرری نہ کرسکے۔ اہم اتحادی ممالک بھی متاثر ،سعودی ، امارات، قطر، عراق اور کویت میں بھی امریکی سفیر تعینات نہیں۔ افریقہ میں 51میں سے 37سفارتخانے بغیر سفیر کے ہیں،یہ خلا امریکی اثر و رسوخ کو کمزور کر رہا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں دنیا بھر میں 100 سے زائد سفیر کے عہدے تاحال خالی ہیں، جسے ماہرین جدید دور میں ایک غیر معمولی صورتحال قرار دے رہے ہیں۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بھی کئی اہم اتحادی ممالک جیسے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، عراق اور کویت میں امریکی سفیر تعینات نہیں کیے گئے، جبکہ افریقہ میں 51 میں سے 37 امریکی سفارتخانے بغیر سفیر کے کام کر رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید