• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے دورے کے بعد چین نے ایران سے تعلقات میں ’احتیاط‘ شروع کر دی، امریکی مندوب

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی مندوب مائیکل والٹزنے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ چین کے دورے کے بعد بیجنگ نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات اور تعاون میں’ احتیاط‘ برتنا شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی مندوب مائیکل والٹز نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کے بڑھتے ہوئے سفارتی اور معاشی روابط نے بیجنگ کو یہ سوچنے پر مجبور کیا ہے کہ وہ ایران کی حمایت میں کھل کر سامنے نہ آئے۔مندوب نے کہا کہ چین اب خطے میں اپنے تجارتی اور توانائی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ محتاط حکمتِ عملی اپنا رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید