• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوانین ختم نبوت کی حفاظت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے، مجلس احرار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ قوانین ختم نبوت کی حفاظت ہر پاکستانی کیذمہ فاری ہے اور اس معاملے پر کسی قسم کی غفلت، کمزوری یا سمجھوتہ ناقابلِ قبول ہے،قادیانیت کے خلاف آئینی و قانونی جدوجہد جاری رہے گی یہ باتیں مجلس احرار اسلام پاکستان کےقائد سید محمد کفیل بخاری، سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ، عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس، سید عطاء المنان بخاری اور دیگر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں رہنماؤں نےکہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی اساس اور مسلمانوں کے ایمان کی بنیاد ہےجس کے تحفظ کے لیے پاکستان میں بنائے گئے آئینی و قانونی اقدامات پوری قوم کی مشترکہ امانت ہیںان قوانین پر مکمل اور غیر متزلزل عمل درآمد ریاست کی آئینی ذمہ داری ہےدشمنانِ اسلام مختلف حیلوں بہانوں سے ان قوانین کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیںمگر پاکستانی قوم بالخصوص اہلِ ایمان ہر دور میں ان سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے ہیںانہوں نے مطالبہ کیا کہ قوانین ختم نبوت کے تحفظ اور ان پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی مصلحت یا دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید