• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری یونیورسٹی کی سابق کلرک کو تنخواہ کے 44 لاکھ روپے واپس کرنے کی ہدایت، ایف آئی اے کی کارروائی کا انتباہ

کراچی ( سید محمد عسکری) بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے ایک سابق سینئر کلرک کو 2018سے وصول کی گئی تمام تنخواہیں واپس جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عدم ادائیگی کی صورت میں معاملہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھیجا جاسکتا ہے۔ رجسٹرار آفس کے مراسلے کے مطابق سابق سینئر کلرک تنویر احمد سومرو کو غیر حاضری کی بنیاد پر انضباطی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں یکم جنوری 2018 سے تنخواہوں کی میں وصول کی گئی 4404961 روپے کی رقم واپسی کا حکم دیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے مالی واجبات کی تفصیلات تیار کرلی گئی ہیں اور متعلقہ ملازم کو ایک ہفتے کے اندر رقم جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید