اسلام آباد ، راولپنڈی ( عاصم جاوید ،خبر نگار، سٹاف رپورٹڑ ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے جمعہ کو ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا، گزشتہ روز پارٹی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس سے پارٹی کے مرکزی رہنما اسد قیصر اور پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک نے خطاب کیا، ادھروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہاہے کہ عمران خان کو مرضی کے ہسپتال میں علاج کی سہولت دی جائے،ان کی آنکھ کا سنجیدہ مسئلہ ہے ہمارا کوئی غیرقانونی یا غیرآئینی مطالبہ نہیں ہم صرف بنیادی انسانی حقوق کی بات کررہے ہیں،جب بھی اسلام آباد آتے ہیں ہمیں روک دیا جاتا ہے ، وفاق اور پنجاب حکومت سن لے کہ اب مزید ایسا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا،دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل جانے والی قیادت کو روکنے کی شدید مذمت ہوئے اسے جمہوری اقدار پر "تازہ حملہ" قرار دیا ہے۔