کراچی (طاہر عزیز / اسٹاف رپورٹر) شاہراہ بھٹو کی تکمیل کے ساتھ ہی اطراف ایک لاکھ درخت لگانے کا منصوبہ ،ملیر ندی میں ای بی ایم کاز وے کےقریب لگائے گئے 10 ہزاردرختوں کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے افتتاح کر دیا اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پورے ملک کے لئے چیلنج ہے بڑھتی ہوئی عالمی حدت کے اثرات کراچی شہر بھی پڑ سکتے ہیںہم نے شہر کے ساتوں ضلاع میں خالی زمینوں پر اربن فاریسٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہےتاکہ کاربن کے اخراج کی مقدار کم اورآکسیجن زیادہ پیدا کی جا سکے38 کلومیٹر طویل شاہراہ بھٹو جس کا افتتاح 22 مئی کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے قیوم آباد سے سپر ہائی وےتک سڑک کے اطراف تمام خالی جگہوں پرشجر کاری کی جائے گی جس کا پہلے ہی آغاز کیا جا چکا ہےان مقامی موسمی اور پھلوں والے پودے لگائے جا رہے ہیں میئر نے کہا کہ کراچی بندرگاہ سے نکلنے والا ٹریفک جو گھنٹوں شہر میں پھنسا رہتا تھا اب منٹ میں25 میں سپر ہائی وے پہنچ سکے گاشہریوں نے سڑک پرپہلےہی گاڑیاں چلانا شروع کر دی ہیں تاہم اس کا باقاعدہ افتتاح 22مئی کو ہو جائے گا۔